کون سمجھے گا عاشقی کیا ہے؟

اُردُو نِگار
کون سمجھے گا عاشقی کیا ہے؟
عاشقوں کی بساط ہی کیا ہے؟

میں نہیں ہوں تو کون شاعر ہے؟
تو نہیں نے تو شاعری کیا ہے؟

تیرگی کا کوئی وجود نہیں
نور غائب ہے، تیرگی کیا ہے؟

ہاں بھی ردِ عمل، نہیں بھی ردِ عمل
یہ تو ہستی ہے، نیستی کیا ہے؟

لوگ راحیلؔ اختلاف کریں
یہ تو سمجھیں کہ بات کی کیا ہے؟

راحیلؔ فاروق

۵ جنوری، ۲۰۱۱

راحیلؔ فاروق

اُردُو نِگار

ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من کیستم... میرے بارے میں مزید جاننے کے لیے استخارہ فرمائیں۔ اگر کوئی نئی بات معلوم ہو تو مجھے مطلع کرنے سے قبل اپنے طور پر تصدیق ضرور کر لیں!

0 آراء :

ایک تبصرہ شائع کریں