اے خوشا وہ لمحہ! عاشق کا قلم جب سر ہوا

اُردُو نِگار
اے خوشا وہ لمحہ، عاشق کا قلم جب سر ہوا
بجھ گئی ہجراں کی آگ اور دل کا صحرا تر ہوا

کیا عجب بخشے ہی جائیں اس سعادت کے سبب
کافروں کا آج پھر چرچا سرِ منبر ہوا

میری حالت پر نظر مت نامہ بر! کر، یہ بتا
یار کا کیا حال میری داستاں سن کر ہوا

صورِ اسرافیل تو ایک استعارہ ہے فقط
آہ سے عورت کی ہو گا جب بپا محشر ہوا

مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا

خوش رہے، راحیلؔ، جو غم سے چھڑا دامن گئے
بھول جاؤ تم بھی ان کو، جو ہوا بہتر ہوا

راحیلؔ فاروق

۲۰ اگست، ۲۰۱۶

راحیلؔ فاروق

اُردُو نِگار

ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من کیستم... میرے بارے میں مزید جاننے کے لیے استخارہ فرمائیں۔ اگر کوئی نئی بات معلوم ہو تو مجھے مطلع کرنے سے قبل اپنے طور پر تصدیق ضرور کر لیں!

10 تبصرے :

  1. مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
    دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا
    بہت خوب!
    بہت ہی پیاری غزل ہے۔دعاؤں بھری داد قبول کیجیے۔
    سب اشعار لاجواب ہیں۔لو جی غزل کے چکر میں چائے ٹھنڈی ہوگئی۔ہاہاہاہا۔
    کیا یہ پہلا پتھر ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
    دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا
    بہت خوب!
    بہت ہی پیاری غزل ہے۔دعاؤں بھری داد قبول کیجیے۔
    سب اشعار لاجواب ہیں۔لو جی غزل کے چکر میں چائے ٹھنڈی ہوگئی۔ہاہاہاہا۔
    کیا یہ پہلا پتھر ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہاہاہاہا۔
      بہت بہت شکریہ وقت دینے کا، آپا۔
      پھتر تو اسے بہرحال ہم نہیں سمجھتے۔ :)

      حذف کریں
  3. بہنیں خاص کر آپائیں بھائیوں/ویروں پہ پھول پھینکتے ہوئے بھی ڈرتی ہیں کہ اِن میں سے کسی میں کانٹا نہ ہو۔
    جیتے رہیے۔ خوش رہیے۔
    محفل اداس ہے البتہ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محبت کی اس انتہا پر تو تشکر بھی محال ہو جاتا ہے، آپا۔ کیسی باتیں کرتی ہیں؟
      آپ بھی سدا خوش رہیے۔ سدا کا مطلب جانتی ہیں آپ؟ کم از کم اتنا کہ میرے پوتے پوتیاں اور ان کے نواسے نواسیاں اور ان کے پوتے پوتیاں۔۔۔۔ الخ بھی آپ کی دعائیں لیا کریں۔ :)
      رہی محفل تو وہ کبھی اداس نہیں ہوتی۔ ورنہ محفل کاہے کی؟
      آپ کا ملال البتہ جاتا رہے گا۔ آپ یہاں تشریف لے آتی ہیں یہ کم ہے بھلا؟
      میرے لیے تو پنجابی محاورے کے مطابق کبے نوں لت پے گئی اے۔ الٹا یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ اب جناب بھی اس بلاگ کا چکر لگا لیتی ہیں۔ :)

      حذف کریں
  4. بہنیں خاص کر آپائیں بھائیوں/ویروں پہ پھول پھینکتے ہوئے بھی ڈرتی ہیں کہ اِن میں سے کسی میں کانٹا نہ ہو۔
    جیتے رہیے۔ خوش رہیے۔
    محفل اداس ہے البتہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. بھئی کس سے بحث ہو گئی آپ کی.

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہاہاہاہاہاہا۔
      بحث کی بابت تو یہ پوچھنا چاہیے کہ کس سے نہیں ہوئی۔ فتنے کی جڑ وہیں پہ نکلے گی!

      حذف کریں
  6. یہ بھی صحیح ہے. کس سے نہیں ہوئی؟

    جواب دیںحذف کریں